بانی پی ٹی آئی نے 10 محرم کے بعد تحریک کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے: علیمہ خان

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 10 محرم کے بعد تحریک کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں، عوام اپنی آزادی کے لیے نکلیں، غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے، اس حوالے سے عمران خان نے بتایا کہ وہ 22گھنٹے سیل میں ہوتے ہیں صرف 2 گھنٹےکے لیے انہیں باہر نکالتے ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں، انہیں بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے ،کتابیں نہیں دیتے، نواز شریف اور ان کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں رہتے تھے جہاں ساری سہولیات دستیاب تھیں، نواز شریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے ، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں، 10محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے اور تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر