دوبارہ سرکاری نوکری لینے پر پنشنرز کو پچھلی پنشن وصولی کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے پنشنرز کو دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت اس شرط پر دی گئی ہے کہ ان کی تنخواہ سے ان کی مجموعی پنشن کے برابر رقم منہا کی جائے۔اس اقدام سے ان ہزاروں پنشنرز کو فائدہ ہوگا جو ایک ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد صدر سیکرٹریٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ پاکستان، سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان سمیت 36 مختلف اداروں میں دوبارہ نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس سے قبل وزارت خزانہ نے دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے افراد کو یا تو تنخواہ لینے یا پنشن لینے کا اختیار دیا تھا اور دونوں کو ایک ساتھ حاصل کرنے سے روکا گیا تھا۔وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کو بتایا گیا تھا کہ دوبارہ ملازمت کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک کو منتخب کرنے کی شرط مختلف اداروں کے لیے عملہ برقرار رکھنے میں مشکلات پیدا کرے گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر