سکول ہیڈ ماسٹر پر لیب اسسٹنٹ کو تشدد اور قید میں رکھنے کا الزام

وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تیمور شہید کالونی کے ہیڈ ماسٹر پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لیب اسسٹنٹ پہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کا مبینہ الزام، متاثرہ سابق لیب اسسٹنٹ عثمان عبدالحسیب اور ان کے بھائی نعمان احمد ایڈووکیٹ نے پولیس تھانہ سٹی میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ گورنمنٹ سکول تیمور شہید کالونی کے ہیڈ ماسٹر عامر محمود خان نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لیتے ہوئے عارضی لیب اسسٹنٹ کو سکول میں نوکری پر رکھ لیا جبکہ سابق ایل اے عثمان کو جھوٹی اور بے بنیاد انکوائریوں میں پھنسا کر نوکری سے فارغ کروا دیا۔

عثمان عبدالحسیب کئی سالوں سے انکوائریاں بھگت رہا ہے جبکہ ہیڈ ماسٹر اب بھی ہم سے مبینہ نوکری دلوانے کیلئے تین لاکھ روپے طلب کر رہا ہے۔ گزشتہ روز عثمان سکول سے انکوائری کیلئے درکار اپنے کیس کے کاغذات لینے گیا تو ہیڈ ماسٹر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کئی گھنٹے سٹور روم میں قید رکھا۔

انہوں نے جلاد ہیڈ ماسٹر کے خلاف وزیر اعلی پنجاب، وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے، محکمانہ کارروائی اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر