پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے ایشیا سفیر فرانسو دیلہائے سے ملاقات

برسلز (نیشنل ٹائمز) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے ایشیا سفیر فرانسو دیلہائے سے ملاقات کی۔ پیر کو سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مواقع اور آئندہ مذاکراتی عمل شامل ہیں۔

دریں اثناء سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز پارلیمنٹ کی رکن انجیلینا چن سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں پارلیمانی معاملات، دو طرفہ تعاون اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع شامل تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر