پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 4 قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔
جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چئیرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائےمرتضیٰ کے خلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے ہٹایا گیا۔ذرائع مطابق چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کو عہدوں سےہٹانےکےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےنئےچیئرمین کےالیکشن دوبارہ ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق 2 مزید قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کی باقی 7 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پربھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اگلے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کےخلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن بجھوادیا جائےگا۔



  تازہ ترین   
پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 4 قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
بھارت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، وہ اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکتا: نائب وزیراعظم
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
ژوب میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
بجٹ میں ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے والے اداروں کی فہرست میں اضافہ
حکومت کا امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں فریق بننے سے انکار
ٹیکس ادا کیے بغیر فوائد سمیٹنے والوں کی بھرمار، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح مزید کم
ٹیکس نظام میں 662 ارب روپے سے زائدکا ’بلیک ہول‘، ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر