کراچی(نیشنل ٹائمز) 2 روز میں ہونیوالی بارش کے دوران مختلف حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔
کراچی میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لیاری موسٰی لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جب کہ حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ منظور کالونی گلی نمبر 1 گھر کی چھت گرگئی، جس کی وجہ سے ایک بچہ جاں بحق جب کہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔اس کے علاوہ نیوکراچی سیکٹر 11جے گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام، گولیمار فردوس کالونی کی دکان میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ میر جان جب کہ سرجانی خدا کی بستی گھر میں کرنٹ لگنے سے 21 سالہ احمد اور کورنگی بلال کالونی کرنٹ لگنے سے 17 سالہ مدثر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ کامران زخمی ہوا ہے۔
کراچی میں 2 روز میں ہونیوالی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق
