تیونس کے سفارتخانے نے سندا ایاری کی وطن واپسی کی ذمہ داری اٹھا لی

کراچی(نیشنل ٹائمز) لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی شوہر سے طلاق کے بعد وطن واپسی کی منتظر ہے اور اب تیونس کے سفارتخانے نے سندا ایاری کی وطن واپسی کی ذمہ داری اٹھا لی۔
ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن عظمیٰ خان کے مطابق تیونس کے سفارتخانے نے کراچی میں وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کےلیے لڑکی کی تفصیلات لیں۔انہوں نے بتایاکہ تیونس کی خاتون سفارتکار نے خود ایس ایچ او سے گفتگو کی اور لڑکی سے بھی تفصیلی بات کی۔ایس ایچ او کے مطابق تیونس کے سفارتخانے نے سندا ایاری کی وطن واپسی کی مکمل ذمہ داری اٹھالی ہے اور اس کے ایگزٹ پرمٹ اور واپسی کے ٹکٹ کا بندوبست بھی تیونس سفارتخانہ کرے گا۔ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ مسلسل رابطے میں ہے اور امید ہے کہ لڑکی کا مسئلہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔یاد رہے کہ تیونس کی 19 سالہ سندا ایاری کی کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کےلیے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے 28 نومبر 2024 کو کراچی پہنچی تھی۔شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دسندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے جس کی وجہ سے واپس اپنے ملک جانے کےلیے پریشان ہے اور پولیس کی پناہ میں موجود ہے۔
تیونس سے آئی لڑکی کے معاملے پر لڑکے کے اہلخانہ کا بیان سامنے آگیا
تیونس سے آنے والی لڑکی سندا ایاری کے معاملے پر نوجوان عامر کے اہلخانہ کا بیان سامنے آگیا۔عامر کے اہلخانہ نے بتایا کہ تیونس سے پاکستان آنے تک وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح کے حالات میں رہنے کا یقین دلایا اور بضد ہوکر پاکستان پہنچی۔اہل خانہ کے مطابق شادی کے بعد لڑکی عجیب و غریب حرکات کرتی رہی، وہ بات بات پر عامر سے لڑتی اس پر تشدد کرنے لگی جس سے گھر کا سکون برباد ہوگیا اور بلآخر علیحدگی پر بات ختم کی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر