کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلادھار بارش

کراچی(نیشنل ٹائمز) طاقتور مون سون ہوائیں سندھ پر اثرانداز ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔شارع فیصل، کارساز نرسری، میٹروپول، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر تیز بارش ہوئی ہے ۔صبح 11 بجےکے بعد نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبہار، گرومندر اور گارڈن میں تیز بارش ہوئی۔بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔بارش کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کے سیزن میں نہ صرف سڑکوں سے نکاسی آب کے انتظامات بہتر کیے جائیں بلکہ سڑکوں کوسفر کے قابل بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں صبح سے اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔سعدی ٹاون میں 17، گلشن حدید میں 3 ، یونیورسٹی روڈ پر 11 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس 9 ، ناظم آباد 8.2، ائیرپورٹ اولڈ ایریا میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کورنگی میں4.4 اور سعدی ٹاؤن میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 22 ، جناح ٹرمینل 6 اور کیماڑی 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔کراچی میں آج وقفے سے بارش ہوتی رہی گی، کل بھی درمیانی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان رہےگا، اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔ ایک اور مون سون سسٹم 5 یا 6 جولائی کو سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر