اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کرنٹ لگنے سے 2 گدھے مرگئے۔جمعہ کو بارش کے دوران سڑک پر پانی جمع ہوا تو زیر زمین پھیلی ناقص کیبل سے کرنٹ پھیل گیا، محنت کش سڑک سے گزرا تو اس کے دونوں گدھے کرنٹ لگنے سے مرگئے۔پولیس کے مطابق کے الیکٹرک عملے نے غیر محفوظ طریقے سے زیر زمین کیبل بچھائی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کے الیکٹرک حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
کراچی: منگھوپیر میں کرنٹ لگنے سے 2 گدھے مرگئے



