صرف بانی پی ٹی آئی کو جوابدہ ہوں: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ وہ صرف بانی پی ٹی آئی کو جواب دہ ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی بجٹ آئینی بحران سے بچنے کے لیے تھا، وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ دو دو ماہ سے انہيں بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پوچھتے ہيں کہ یہاں آپ کی حکومت ہے ، کیا آپ ملنے نہیں دے رہیں؟ بطور وزیراعلیٰ ان کا حق ہے کہ وہ جیل کا دورہ کریں اور کسی بھی قیدی سے ملاقات کریں، وہ ایک بندے کو جواب دہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔علی امین گنڈا پور نے وفاق کو خبردار کیا کہ ابھی آئی ایم ایف کا پروگرام آرہا ہے ہمارا بھی یہی رویہ ہوگا، کسی بھی فنانس میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ، مالی مسائل آنے دیں ، پھر ان سے کہیں گے کہ ملاقات نہیں چاہیے ، بانی پی ٹی آئی کا بیان چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہيں ملی، جو سازش تھی وہ ناکام ہوگئی، اپنے اور صوبے کے حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر