مجھے صرف عمران خان کو مطمئن کرنا ہے: علیمہ خان سے متعلق سوال پرگنڈاپور کا جواب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا ہے کیونکہ مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں تو میں ذمہ دار نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کے دوران صحافی نے وزیراعلیٰ کے پی سے سوال کیا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا،کیا گلے شکوے دور ہوئے؟ اس پر علی امین نے کہا کہ کون سے گلے شکوے، میں بانی پی ٹی آئی کو جواب دہ ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا ہے، مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے، اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں، میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست طریقے سے بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی کی ہے۔ علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا رہے تھے، حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت نہیں تھی اس حد تک جانا ہے کہ حکومت چلی جائے، عمران خان کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر