ایرانی قوم پاکستانی عوام کے جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریگی: ایرانی سفیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی حملے کے بعد ایران کے ساتھ کھڑے رہنے اور یکجہتی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ صیہونی رجیم کی ایران پر مسلط کردہ ناحق جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے جس ثابت قدمی کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے اس برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ اصولی اور جر ات مندانہ مؤقف پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر