پنجاب میں موسمی خرابی، لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔پنجاب میں لاہور، سرگودھا، بھلوال سمیت مختلف شہروں میں کہیں بونداپانی، کہیں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ استنبول سے پہنچی پرواز لاہور لینڈ نہ کرسکی، طیارے کو کراچی اتار لیا گیا۔بعد ازاں موسم بہتر ہونے پر کراچی اتاری گئی استنبول کی پرواز TK719 لاہور روانہ ہوگئی۔موسم کی خرابی کے باعث شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو ، دبئی، پیرس، دوحہ کی پروازوں کو لینڈنگ میں بھی دشواری ہے۔لاہور سے جدہ 12، ریاض 6 اور ابوظہبی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہے۔دوسری جانب سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان ، اسلام آباد، پشاور کا موسم بھی ابر آلود ہے البتہ آپریشن جاری ہے۔ادھر ریاض سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کرا دیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر