وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل سے برطانیہ کے تجارتی ایلچی کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل سے برطانیہ کے پاکستان کے لیے تجارتی ایلچی محمد یاسین نے ملاقات کی ۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اشتراک عمل کو بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔شرکا ءنے ٹیکنالوجی، زراعت، ٹیکسٹائل اور قابل تجدید توانائی جیسے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شعبوں میں موجود وسیع تجارتی امکانات پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ ملاقات میں آئندہ ہونے والے پاکستان۔برطانیہ ٹریڈ ڈائیلاگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا جسے فریقین نے شراکت داری کو گہرا کرنے، تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔تجارتی مصنوعات و خدمات کی تنوع سے متعلق حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی جن میں فارماسیوٹیکل، آئی ٹی سروسز اور گرین ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تجارت کو وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔فریقین نے تجارتی حجم میں اضافے اور اختراعات پر مبنی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر