یکم جولائی تک موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات نےانتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ 25جون(کی رات) سےیکم جولائی کے دوران موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ،چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے،آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ملک کے دیگرعلاقو ں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔کل جمعرات کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، بالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (سید پور 82، بوکرا 68، زیروپوائنٹ 36، گولڑہ 25، ایئرپورٹ 06)، راولپنڈی (شمس آباد 56، پیرودھائی 53، چکلالہ ایئرپورٹ 52، کچہری 43)، مری 43، سیالکوٹ (سٹی 37، ایئرپورٹ 05)، گجرات 36، اٹک، چکوال 05، منگلا، جہلم، گوجرانوالہ، نارووال 01، کشمیر: کوٹلی 53، گڑھی دوپٹہ 37، راولاکوٹ 13، مظفر آباد (سٹی 07، ایئر پورٹ 06)، خیبر پختونخوا: سیدو شریف24پارا چنار23، بالاکوٹ 15، مالم جبہ 09، کالام 05، لوئر دیر 03، کاکول میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 46، سبی، جیکب آباد، بھکر،بہاولپور،دادو، نوکنڈی اور چلاس میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر