چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے زرداری ہائوس میں ملاقات کی۔انہوں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارتی استحکام میں اضافے پر اتفاق کیا۔بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان بھارتی جارحیت کے بعد لندن کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ برطانیہ کو سراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر