اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم 9 موٹروے پر جمالی پل کے قریب نوابشاہ سے آنے والی نجی ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا جس میں ایمبولینس روڈ سے اتر کر گڑھے میں گرگئی، حادثے کے نتیجے میں مریض جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس نوابشاہ سے مریض کو لے کر کراچی آئی تھی، جاں بحق ہونے والا شخص مریض ہے جس کی شناخت 50 سالہ علی محمد کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں 26 سالہ سوگدار ، 45 سالہ مینا اور 20 سالہ وقار شامل ہیں۔
کراچی: نوابشاہ سے آنیوالی نجی ایمبولینس گڑھے میں گرگئی، مریض جاں بحق



