ملک بھر میں آج سے بارشوں کا امکان، پنجاب میں مون سون کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی سمیت آج سے ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ مو سمیات نے آج سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آج سے 28 جون تک کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے 2 جولائی تک بارش متوقع ہے۔دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہےگا۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک،گجرات، جہلم اورگجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ 26 سے 28 جون تک جنوبی پنجاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور میں بارش ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر