آئی جی ایف 2025 میں پی ٹی اے اور جی ڈی آئی پی کے مابین ڈیجیٹل شمولیت کے حوالے سے سٹریٹجک تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی اے جامع اور پائیدار ڈیجیٹل تبدیلی کے ضمن میں عالمی اشتراک کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔منگل کوپی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں پاکستانی وفد نے انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی جی ایف) 2025 کے موقع پر گلوبل ڈیجیٹل انکلوژن پارٹنرشپ (جی ڈی آئی پی) سے اعلیٰ سطحی دو طرفہ ملاقات کی۔یہ ملاقات دونوں اداروں کے مابین طے شدہ تعاون کے خط کی روشنی میں ہوئی جس میں جی ڈی آئی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اونیکا این مکواکوا بھی شریک تھیں۔دوران ملاقات فریقین نے ڈیجیٹل نظام کو جامع، مساوی اور ہر فرد کی دسترس میں لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیااوربالخصوص صنفی لحاظ سے حساس پالیسی سازی اور برابری پر مبنی رسائی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پی ٹی اے نے اپنے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں ’’جینڈر ڈیجیٹل ڈیوائیڈ پروگرام‘‘ کی پیشرفت اور آنے والی ’’سب میرین کیبلز ورکشاپ‘‘ کے نفاذ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔مذاکرات میں صنفی شمولیت کی حکمت عملی کے تحت تعاون کی توسیع اور موثر کنیکٹیویٹی و ڈیجیٹل بااختیاری کے لیے نئے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی اے جامع اور پائیدار ڈیجیٹل تبدیلی کے ضمن میں عالمی اشتراک کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر