علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 17 نئے شعبوں میں 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا آغاز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اور نمایاں قدم اٹھاتے ہوئے 17 نئے شعبہ جات میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا ہے، یہ پروگرامز سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلوں کے لیے یکم جولائی سے دستیاب ہوں گے۔ ان پروگرامز کا بنیادی مقصد طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور انہیں بہتر پیشہ وارانہ مواقع سے ہمکنار کرنا ہے۔سوشل سائنسز کے مضامین اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) سسٹم کے تحت پیش کیے جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں میں مقیم طلبہ بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔دوسری جانب سائنسی علوم کے 6 پروگرامز روایتی فیس ٹو فیس طرز تعلیم کے تحت پیش کیے جائیں گے جن میں لیبارٹری اور عملی تربیت کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ او ڈی ایل پروگرامز میں داخلے کے لیے امیدوار کا ایف اے یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت کا حامل ہونا ضروری ہے جبکہ سائنس مضامین میں داخلے کے لیے ایف ایس سی یا اس کے مساوی تعلیم درکار ہوگی۔ایسوسی ایٹ ڈگری کے ان نئے پروگرامز میں بزنس ایڈمنسٹریشن، معاشیات، لائبریری اینڈ انفارمشن سائنسز، سوشیالوجی، انگلش، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز، ماس کمیونیکیشن، اردو، ایجوکیشن، تاریخ، پاکستان سٹڈیز، کیمسٹری،ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس، انوائرمنٹل سائنسز، فزکس، ریاضی اور شماریات شامل ہوں گے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق ان ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ ان سے فارغ التحصیل طلبہ کو چار سالہ بی ایس پروگرام کے پانچویں سمسٹر میں براہ راست داخلے کی سہولت حاصل ہوگی جو طلبہ کے قیمتی وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیمی و پیشہ وارانہ ترقی کا ایک سنہری موقع بھی فراہم کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر