لاہور ،پنجاب کے متعدد اضلاع میں مز ید بارش کا امکان،دیگر علاقوں میں مو سم گرم مرطوب رہنے کی توقع ہے،محکمہ مو سمیات

لاہور(نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مز ید بارش کا امکان ہے تا ہم دیگر علاقوں میں مو سم گرم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ترجمان محکمہ مو سمیات کے مطا بق صوبا ئی دارالحکومت لا ہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اورقصور میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور،منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ،چینوٹ ،فیصل آباد،ساہیوال،جھنگ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی،اس دوران بھکر، لیہ ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ بارش ہو ئی۔صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت30 اور زیادہ سے زیادہ37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 153فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں عسکری ٹین میںایئر کوالٹی انڈیکس131، اڈا پلا ٹ141، فیز ایٹ ڈی ایچ اے136،جوہر ٹائون135،پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 133 اور شا ہراہ قائد اعظم117 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر