واٹس ایپ کا صارفین کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی اکاؤنٹ سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب صارفین اپنی ای میل ایڈریس بھی اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔واٹس ایپ کے مطابق اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو اس صورت میں آسانی فراہم کرنا ہے اگر وہ اپنا اکاؤنٹ کسی وجہ سے لاک یا لاگ آؤٹ کر بیٹھیں تو وہ اپنی ای میل کے ذریعے دوبارہ رسائی حاصل کر سکیں گے۔صارفین “سیٹنگز” میں جا کر “اکاؤنٹ” اور پھر “ای میل ایڈریس” کے آپشن پر جا کر اپنا ای میل ایڈریس شامل اور ویریفائی کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیکنگ یا غیر مجاز رسائی سے محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے اضافے کے بعد اکاؤنٹ ریکوری اور پاس ورڈ ری سیٹ کرنا بھی آسان تر ہو جائے گا، جبکہ ایپ کی مجموعی سکیورٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر