اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ ،خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوٓں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تا ہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، با لائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر پری مون سون بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش نارووال میں 48، راولپنڈی (چکلالہ 6، کچہری 4)، اسلام آباد (سید پور 23، گولڑہ 7، زیرو پوائنٹ 4)، مالم جبہ 44، پٹن 24، کالام 7، بالاکوٹ 5، دروش ایک، کوٹلی، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی) 10، گڑھی دوپٹہ 5 اور راولاکوٹ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق بھکر ، سبی ، دالبندین میں درجہ حرارت 47، نوکنڈی ،جیکب آباداور دادو میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر