مکاؤ میں مئی کے دوران سیاحوں کی آمد میں 25.3 فیصد اضافہ

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں مئی 2025 کے دوران 33 لاکھ 72 ہزار 81 سیاحوں کا خیرمقدم کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 25.3 فیصد اضافہ ہے۔
ایس اے آر کی شماریات و مردم شماری سروس(ڈی ایس ای سی) کی جانب سے جمعہ کےروز جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک دن کے لئے آنےوالے سیاحوں کی تعداد میں 39.2 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور یہ تعداد تقریباً 20 لاکھ تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب رات بھر قیام کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 13لاکھ 70 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ تمام سیاحوں کے قیام کی اوسط مدت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 0.1 دن گھٹ کر 1.1 دن رہ گئی۔ سروس نے اس کی وجہ ایک روزہ سیاحوں کا زیادہ تناسب قرار دیا۔
ڈی ایس ای سی نے بتایا کہ جہاں تک سیاحوں کے ذرائع کا تعلق ہے تو چینی مین لینڈ بدستور سب سے بڑا ذریعہ رہا جس سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 24لاکھ39 ہزار936 تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 31.4 فیصد زائد ہے۔ ہانگ کانگ اور تائیوان سے آنے والے سیاحوں کی آمد میں بالترتیب 6.7 فیصد اور 14.3 فیصد اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سیاحوں کی مجموعی آمد 2لاکھ32 ہزار211رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 25.6 فیصد زائد ہے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر