وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت کانگو وائرس بارے اجلاس کا انعقاد،

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر لائیو سٹاک و زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کانگو وائرس پر زوم اجلاس منعقد ہوا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کانگو وائرس ایک موذی اور جان لیوا وائرل بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے، اس سے بچائو کے لیے محکمہ لائیو سٹاک تمام احتیاطی تدابیر اور ضروری اقدامات کو یقینی بنائے،صوبہ بھر میں قائم بین الصوبائی چیک پوسٹوں،ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں چیچڑ مار سپرے کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے 24/7لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی ڈیوٹی لگانے کی ہدایت بھی کی تاکہ پنجاب میں کوئی بھی جانور سپرے و چیک کئے بغیر داخل نہ ہو پائے،ایمرجنسی صورتحال میں سپرے کی دوائی کی وافر مقدار میں فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے مزید کہا کہ حکومت اس ڈیزیز کو پھیلنے سے روکنے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کانگو وائرس سے بچائو کیلئے راولپنڈی،سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن کے سرحدی اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی آگاہی مہم چلانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے اور جانوروں کی رینڈم سمپلنگ لینے کی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں اسی ماہ کانگو وائرس کے 2کسیز کی نشاندہی ہوئی اورایک شخص کی حضرو میں کانگو وائرس سے ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ٹیکسلا میں ایک مریض زیر علاج ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ایڈوائزری جاری جبکہ 15بین الصوبائی اور ڈسٹرکٹ سکریننگ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں،جانوروں میں چیچڑ مار سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،مزید رہنمائی کیلئے 24/7 ہیلپ لائن ٹال فری 08000۔9211 آپریشنل ہے۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے پاس تمام ادویات،ایکاریسایڈل ڈرگ اور سپرے مشینیں کافی مقدار میں موجود ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کٹیل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کو ضروری اقدامات اٹھانے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔میٹنگ میں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ ،ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر،ڈائریکٹر جنرلز توسیع وریسرچ،راولپنڈی،سرگودھا اور گوجرانوالہ کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے علاوہ نمائندہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور راولپنڈی،سرگودھا و گوجرانوالہ کے کمشنرز نمائندگان نے بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر