عطا آباد جھیل میں سیوریج کا پانی چھوڑنے کا معاملہ: ہوٹل سیل اور بھاری جرمانہ بھی عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عطا آباد جھیل میں سیوریج کاپانی چھوڑنےکے معاملے پر ڈپٹی کمشنر نے کمشنر گلگت ڈویژن کو رپورٹ بھجوادی۔
رپورٹ کے مطابق جھیل میں سیوریج کا فعال اخراج نہیں دیکھا گیا، جھیل کا آلودہ پانی پہاڑوں سے آنے والے کیچڑ والے پانی کا ہو سکتا ہے تاہم پانی آلودہ ہونےکی مزید ٹیکنیکل تحقیقات کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی حکومت نے ہوٹل کے 3 منزلوں پر واقعہ 29 کمروں کو سیل کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ پر 15لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا جب کہ این او سی قواعد پر عمل درآمد کےلیے مزید اقدمات کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل غیرملکی سیاح نے ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کی ویڈیو بنائی تھی جو کافی وائرل ہوئی۔ویڈیو میں جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق کو واضح طورپر دیکھا گیا جس کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت نے فوری واقعے کا نوٹس لیا۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر