اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات نے 20 جون سے 23 جون کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، اسی دوران مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔21 جون سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے جب کہ 22 سے 23 جون کے دوران سندھ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں کل سے بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ



