پاکستان چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مصنوعات کی نمائش کرے گا، قونصل جنرل تنویر احمد بھٹی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیجنگ۔ چینگ دو میں پاکستانی قونصل جنرل تنویر احمد بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان 19 سے 24 جون تک منعقد ہونے والی 9ویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو اور 29ویں چین کُنمنگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر میں بھرپور شرکت کرے گا۔ گزشتہ سال قومی پویلین کے ساتھ معزز ممالک میں شامل ہونے کے بعد پاکستان اس بار بھی اپنی موجودگی کو برقرار رکھے گا۔قونصل جنرل نے چین اکنامک نیٹ ( سی ای این ) کو انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کو ایکسپو میں سب سے زیادہ اسٹالز رکھنے والے ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس سال کے ایونٹ میں تقریباً 100 پاکستانی کمپنیاں اور 180 سے زائد کاروباری نمائندے شرکت کریں گے جو کلاسیکی لکڑی کے فرنیچر، قیمتی پتھروں، پیتل کی اشیاء، ہاتھ سے بنے ہوئے قالین، اور روایتی ملبوسات سمیت دیگر مصنوعات کی نمائش کریں گے۔قونصل جنرل نے کہا کہ ہم پاکستان کی اعلیٰ معیار کی کاریگری، ڈیزائن، اور مہارت کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے دوران فی اسٹال فروخت عام طور پر “دسیوں ہزار آر ایم بی ” تک پہنچ جاتی ہے۔ایکسپو چین-جنوبی ایشیا تجارتی تعلقات کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جن کا حجم 2024 میں تقریباً 200 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو ایک دہائی پہلے کی نسبت دوگنا ہے۔پاکستانی قونصل جنرل نے کہا کہ چین-پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ ( سی پی ایف ٹی اے ) اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے دوسرے مرحلے کے باعث پاکستان اپنی برآمدات کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ نباتاتی و حیوانی حفاظتی معاہدوں نے چیری، ابلا ہوا گوشت، اور ڈیری مصنوعات جیسے نئے برآمدی مواقع فراہم کیے ہیں۔اس سال کی ایکسپو میں گرین انرجی، جدید زراعت، صحت عامہ، اور ثقافتی سیاحت جیسے شعبوں کو خاص طور پر اجاگر کیا جائے گا، جن میں تجارت کے وسیع امکانات ہیں۔تنویر احمد بھٹی نے کہا کہ ہم چینی حکام کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیں مسلسل اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے اتنا بڑا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔”تنظیم کے مطابق، 2013 میں آغاز کے بعد سے چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں 30,000 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی ہے، اور لین دین کا حجم 3 ٹریلین یوآن (413.4 ارب ڈالر) سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس سال ایکسپو میں جنوبی ایشیا کے لیے دو الگ ہالز مختص کیے گئے ہیں جن میں تقریباً 800 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر