سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سبکدوش ہونے والے سفیر بیلا فازیکاس کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سبکدوش ہونے والے سفیر بیلا فازیکاس نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں پاک-ہنگری دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نےہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس کی خدمات اور مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان-ہنگری تعلقات کے فروغ، پارلیمانی روابط کی مضبوطی پر زور دیا ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ ہنگری کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان-ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سپیکرنے کہا کہ خطے میں امن کیلئے بھارت کے ساتھ ہمیشہ صبر و تحمل کی پالیسی اپنائی، جنگ سے سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو ہوتا ہے۔ ہنگری کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمانی وفد کا دورہ میری سفارتی خدمات کا یادگار لمحہ تھا، مستقبل میں پاکستان-ہنگری تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر