ریکودک منصوبے کے لیے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں پیشرفت، آئی ایف سی اور آئی ڈی اے نے قرض کی منظوری دے دی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) ریکودک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر کے لیے 3 ارب امریکی ڈالر تک کی پروجیکٹ فنانسنگ حاصل کرنے کی کوششوں میں مسلسل پیشرفت کر رہی ہے۔ریکوڈک مائنگ کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق اس فنانسنگ میں مختلف عالمی ادارے شامل ہیں جن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی )، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے)، ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی )، امریکی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن ( ڈی ایف سی )، یو ایس ایکسپورٹ-امپورٹ بینک ( یو ایس ایگزم )، کینیڈا کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بینک ( ای ڈی سی )، جرمنی کے ایولر ہرمیز اور کے ایف ڈبلیو بینک، سویڈن کا ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی ( ای کے این ) اور فن لینڈ کا فنویرا (Finnvera) شامل ہیں،ساتھ ہی ایک کمرشل بینک کا حصہ بھی ہوگا۔ آر ڈی ایم سی اس بات پر کاربند ہے کہ 2025 کی دوسری ششماہی میں فنانس دستاویزات پر دستخط اور ابتدائی رقم کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔اسی سلسلے میں آر ڈی ایم سی 12 جون 2025 کو آئی ایف سی اور آئی ڈی اے کی جانب سے 700 ملین امریکی ڈالر کے براہِ راست قرض کی منظوری کا خیرمقدم کرتی ہے جو دونوں اداروں کے مشترکہ بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار کا ہدف بدستور 2028 کے آخر میں رکھا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر