وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کی جانب سے مردان میں ریلوے پولیس کے شہید کانسٹیبلز کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران 2024ء میں مردان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ریلوے پولیس کے اہلکاران کانسٹیبل محمد عمر اور کانسٹیبل محمد وقاص کے اہل خانہ کو امدادی چیکس پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، کانسٹیبل محمد عمر اور محمد وقاص نے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو ناقابل فراموش قربانی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سے میں نے وزارت ریلوے کا چارج سنبھالا ہے، میری اولین کوشش یہی رہی ہے کہ ریلوے اہلکاروں کو درپیش خطرات کو کم کیا جائے ۔حنیف عباسی نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو فراہم کی جانے والی امداد کو ’معاوضہ‘ کہنا مناسب نہیں، یہ صرف ایک علامتی اقدام ہے، اصل درد وہ ہے جو ان خاندانوں نے برداشت کیا، ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جب جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا تو ہم نے فوراً متاثرین کے لیے بروقت اقدامات کیے اور آئندہ بھی ملازمین کے حقوق اور فلاح کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے، انہیں تعلیم، صحت اور صفائی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہم ایک محفوظ، باعزت اور باوسیلہ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔آخر میں وفاقی وزیر نے شہداء کے اہل خانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بزرگ ہیں، آپ کی آمد ہمارے لیے باعث عزت ہے، آپ اپنے شہید رشتہ داروں سے متعلق کسی بھی معاملے پر بلا جھجک مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر