سٹراس برگ(نیشنل ٹائمز) پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی (DROI) کی نائب سربراہ محترمہ مارٹا ٹیمیڈو سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے کیے گئے قانونی اصلاحات، اقلیتوں کے لیے آئینی تحفظات اور GSP+ فریم ورک کے تحت جاری پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وفد نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی مفصل بریفنگ دی اور عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفد نے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جبرو بربریت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کی اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔



