پنجاب کا 5335 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش ، اپوزیشن کا شدید احتجاج

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مالی سال 2025-26ء کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا۔بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ کی جانب پھینک دیں، اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں اعلان کیا کہ یہ بجٹ بھی گزشتہ سال کی طرح ٹیکس فری ہے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم، افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب مثالی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جہاں عوامی خدمت کو ترجیح دی گئی ہے۔ 365 دنوں میں 6104 منصوبے مکمل کیے گئے، اور ”ستھرا پنجاب پروگرام” کے ذریعے تاریخی صفائی مہم چلائی گئی۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2025-26ء کا بجٹ 1240 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی حجم پر مشتمل ہے۔ صحت کے لیے 181 ارب روپے، اور تعلیم کے لیے 148 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے 15.1 ارب روپے، سرکاری اسکولوں کی فلاح کے لیے 40 ارب روپے اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پروگرام کے لیے 35 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔پہلے پنجاب آٹزم اسکول، آٹھ نئے خواتین کالجز، اور یونیورسٹیوں کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ لاہور میں نوازشریف کینسر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام پر 72 ارب روپے، سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر 8.6 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔سیالکوٹ میں ٹیچنگ ہسپتال کے لیے 7 ارب، اور برن یونٹس بہاولپور و رحیم یار خان میں 4 ارب روپے کی لاگت سے قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کیلئے 80 ارب روپے، اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کسان کارڈ سکیم کے ذریعے بلاسود قرضوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت ہزاروں کسانوں کو ٹریکٹرز اور آسان قرض فراہم کیے جا چکے ہیں۔دیگر نمایاں منصوبوں میں لاہور کی سڑکوں پر 27 الیکٹرک بسیں،400 مقامات پر مفت وائی فائی،خواتین کے لیے آئی ٹی کورسز،70 سے زائد شاہراہوں کی تعمیر و مرمت،85.5 ارب روپے کی لاگت سے’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم،سیف سٹی پروجیکٹ 19 اضلاع میں فعال شامل ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ ہوا، اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر 16.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ یہ زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے، اور پائی پائی عوام کی امانت ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مکمل روڈ میپ دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر