پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، جلد بلدیاتی الیکشن ہونگے، عظمی بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، بلدیاتی انتخابات جلد ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری مکمل ہے، جلد بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، پچھلی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ختم کر دیئے تھے، جب بھی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہوئے تو وہ مسلم لیگ ن نے ہی کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ڈویلپمنٹ بھی امیر کیلئے کچھ اورغریب کیلئے کوئی اور ہوتی تھی، پنجاب کے 64 شہروں میں سڑکیں اور گلی محلوں میں کام ہوگا، پنجاب حکومت ماڈل ویلج بنانے جا رہے ہیں، پنجاب کے کئی شہروں میں نئی سڑکیں اور گلیاں بنیں گی، پنجاب کے 1800 دیہات کسی شہر سے کم نہیں ہوں گے۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی ہفتے میں 2 میٹنگز صرف اشیا خورونوش کی قیمتوں کے حوالے سے کرتی ہیں، عیدالاضحی پر بھی اشیا خورونوش کی قیمتیں بڑھنے نہیں دی گئیں۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت میں اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی میکنزم نہیں، پنجاب حکومت نے اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پورا ایک ڈیپارٹمنٹ بنایا، اشیا خورونوش کی قیمتوں پر وزیراعلی کا زیرو ٹالرنس ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر