کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تفصیلات کے مطابق کراچی پی آئی ڈی سی پل پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت اڑتالیس سالہ محمد رفیق کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔گذشتہ ہفتے شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 4 موٹر سائیکل سوار جان سے چلے گئے تھے۔کلفٹن تین تلوار چوک پر تیز رفتار ڈبل کیبن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ڈیلیوری بوائے جاں بحق ہوا تھا تاہم حادثے کے ذمہ دار ڈبل کیبن ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو پولیس نے گرفتار کر کے درخشاں تھانے منتقل کر دیا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈیلیوری بوائے کی شناخت مرتضیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو حادثے کے بعد موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا تھا، جب کہ گرفتار ڈرائیور عثمان شاہ راشدی سابق ڈی آئی جی پیر حسن شاہ راشدی کا پوتا ہے۔دوسری جانب شارع فیصل کار ساز پر بھی ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ان کے ساتھ موجود خاتون زخمی ہوئی تھیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر