اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کا رابطہ، پاکستان کا ایرانی حکومت اورعوام سے یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔دفترخارجہ نے بتایاکہ پاکستان نے ایران کی حکومت اورعوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اورعلاقائی امن واستحکام کیلئے ایران کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی افسوس کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ رات گئے اسرائیل نے ایران پرحملہ کیا اور ان حملوں میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرو اسپیس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ سمیت 20 سینیئر فوجی کمانڈر شہید ہوگئے۔حملوں میں 5 جوہری سائنس دان بھی شہید ہوئے، اسرائیلی حملوں میں ایران کے بیلسٹک میزائل سسٹم اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 78 افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر