جنگ اور ہنگامی حالات میں ادویات قلت سے بچاؤ کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنگ اور ہنگامی حالات میں ادویات قلت سے بچاؤ کیلیے قومی حکمت عملی تیار کے تحت فارما کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیسنز فراہمی کا پابند کر دیا گیا۔حکمت عملی کے تحت جنگ اور ہنگامی حالات میں سول اور فوجی اسپتالوں کو ادویات کی سپلائی لازمی قرار دی گئی۔ڈرگ رولز لائسنسنگ، رجسٹریشن اور ایڈورٹائزنگ 1976 میں ترمیم شامل ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈرگ رولز 1976 شق 30 کی ذیلی شق 4 میں ترمیم کی گئی ہے، کمپنیاں ہنگامی حالت میں اسپتالوں کو ادویات کی ترجیحی فراہمی کی پابند ہوں گی۔ترمیم کے مطابق سول اور فوجی اسپتالوں کو ادویات فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔
’پاکستان میں 97 فیصد فارمیسیز میں ادویات درست طریقے سے اسٹور نہیں کی جاتیں‘
مئی میں الخدمت فارمیسی سروسز کے ڈائریکٹر سید جمشید احمد نے کہا تھا کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں 97 فیصد فارمیسیز میں ادویات درست طریقے سے اسٹور نہیں کی جاتیں۔تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ پاکستان کی 50 ہزار سے زائد فارمیسیز میں سے 97 فیصد ایسی ہیں جہاں ٹمپریچر کنٹرول انوائرمنٹ اور بایوگریڈ ریفریجریٹرز موجود نہیں ہیں، جس کے باعث میڈیسنز کی تاثیر متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ایسے میں فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن نے فارمیسی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے اور عام آدمی کو معیاری، سستی اور محفوظ دوا گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے فارمیسی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر