چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کی یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

برسلز (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و رکنِ قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس (EEAS) کی سیکرٹری جنرل بیلن مارٹنز کاربونل (Belén Martínez Carbonell) سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی، بین الاقوامی آبی وسائل، اور پاک-یورپی یونین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی ایشیا میں بگڑتے ہوئے سیکیورٹی ماحول اور بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں یورپی یونین کی قیادت کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے کیے گئے جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

وفد نے واضح کیا کہ بھارت ایک جھوٹے بیانیے کے ذریعے حقائق کو مسخ کر رہا ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی سطح پر بھی خطرات کو جنم دے رہا ہے۔ اس دوران وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور اس کی ممکنہ معطلی پر بھی پاکستان کے تحفظات پیش کیے۔پارلیمانی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی آبی وسائل کو سیاسی ہتھیار بنانا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف جنوبی ایشیا کے ماحولیاتی نظام بلکہ عالمی آبی سفارت کاری کے اصولوں کی سالمیت کے لیے بھی خطرناک ہے۔

دونوں فریقین نے یورپی یونین-پاکستان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت خارجہ پالیسی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں جاری ڈائیلاگ کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور باہمی شراکت داری کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر