بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ آمد، جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال

برسلز (نیشنل ٹائمز) سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے یورپ کے ممتاز تھنک ٹینک ایگمونٹ رائل انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل ریلیشنز کا دورہ کیا۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر پال ڈی وِٹ (Ambassador Pal De Witte) نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی حالیہ مخدوش صورتحال اور خطے کو درپیش سیکورٹی و انسانی چیلنجز پر مفصل تجزیہ پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان کے قیامِ امن کے لیے تعمیری اور سفارتی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پرامن بقائے باہمی، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، اور تنازعات کے پرامن حل کا بھرپور حامی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی برادری کی شمولیت اور ذمے دارانہ کردار ناگزیر ہے۔ پاکستان اس مقصد کے لیے عالمی پلیٹ فارمز پر مسلسل آواز بلند کرتا رہے گا۔

ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا اور علاقائی و عالمی امور پر مکالمے کو فروغ دینے کے لیے مستقبل میں بھی باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر