چینی محققین نے پہننے کے قابل آلات کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا حامل لچکدار تھرمو الیکٹرک مواد تیار کر لیا

بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے بجلی پیدا کرنے کے لیے ایک انتہائی موثر، لچکدارباریک فلم کا مواد تیار کیا ہے جو پہننے کے قابل سمارٹ آلات کے لیے لچکدار پاور ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔
روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سمارٹ گھڑیوں اور فٹنس ٹریکرز جیسے پہننے کے قابل آلات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں لیکن ان کا بیٹریوں پر انحصار ہےجس کے لیے بار بار تبدیلی یا چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ وسیع پیمانے پر اپنائے جانے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
تھرمو الیکٹرک ٹیکنالوجی جسم کی حرارت کو براہ راست بجلی میں تبدیل کرتی ہے،یہ اپنی حفاظت، ماحول دوستی اور میکینیکل اجزاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایک مثالی حل پیش کرتی ہے، تاہم موجودہ لچکدار تھرمو الیکٹرک مواد کم کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور زیادہ تر بجلی پیدا کرنے والے آلات ایسے پلینر ڈھانچے استعمال کرتے ہیں جو الیکٹرانک آلات کے لیے مناسب بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے نے ایک کیمیائی محلول کے طریقے سے عمدہ چاندی سیلینائیڈ نینو وائرز تیار کیں۔ ان نینو وائرز کو گرافین کے ساتھ ملا کر ایک چھید دار نائیلون کے سبسٹریٹ پر لگایا گیا۔
فلٹریشن اور تیز رفتار ہاٹ پریسنگ کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم نے ایک انتہائی اعلیٰ کارکردگی والی، لچکدار توانائی پیدا کرنے والی فلم تیار کی۔
اس کے جدید ڈھانچے کی بدولت چاندی سیلینائیڈ پر مبنی لچکدار تھرمو الیکٹرک آلات کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ طاقت کی کثافت حاصل کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر