چینی مین لینڈ کا تائیوانی تنظیم کی جانب سے سائبر حملوں کے خلاف مسلسل سخت کارروائی جاری رکھنے کا عزم

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی ایک تنظیم کی طرف سے کئے گئے سائبر حملوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید سخت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں جون کے اوائل میں جاری کی گئی مطلوب افراد کی فہرست کے بارے میں سوال کے جواب میں کہی۔
یہ مطلوب افراد کی فہرست چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں پولیس کی طرف سے جاری کی گئی، جس میں 20 ملزمان کے نام شامل ہیں، جن پر تائیوان کے “انفارمیشن، کمیونیکیشنز اینڈ الیکٹرانک فورس کمانڈ (آئسیفکام) کے ذریعے سائبر حملے کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مین لینڈ کے عوامی سکیورٹی اداروں کے حالیہ قانونی اقدامات “تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسند گروہوں کے خلاف ایک مضبوط ردعمل ہیں اور خاص طور پر آئسیفکام کی غیر قانونی سرگرمیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی پی حکام کے مین لینڈ کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر پر بار بار اور بلاامتیاز سائبر حملے کروانے کے شواہد “واضح اور حتمی” ہیں۔
ژو نے کہا کہ ڈی پی پی حکام کی غیر قانونی سرگرمیوں بشمول بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر کئے گئے سائبر حملوں کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم قانون کے مطابق موثر اقدامات کرتے رہیں گے تاکہ مجرموں کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔ اس میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر