بھارت: نومولود کے انتقال پر خاتون ڈاکٹر پر اسپتال میں بہیمانہ تشدد، گلا دبا کر مارنے کی کوشش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے سرکاری اسپتال بابا صاحب امبیڈکر میں پیش آیا جہاں سونیا نامی خاتون کو ڈیلیوری کیلئے لایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق نومولود کے انتقال پر سونیا کے گھر والے طیش میں آگئے اور انہوں نے بچے کی موت کا ذمہ دار خاتون ڈاکٹر کو ٹھہراتے ہوئے اسے اسپتال میں ہی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون ڈاکٹر اسپتال میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں کہ اتنے میں 4 سے 5 خواتین آئیں اور ڈاکٹر پر حملہ کرتے ہوئے اسے مارنے پیٹنے لگیں، ڈاکٹر کے بال بھی کھینچے، کپڑے پھاڑنے کی کوشش بھی کی، ڈاکٹر کے سیٹس اسکوپ سے ہی گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی۔پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی تنظیم کی جانب سے اسپتال کے ڈائریکٹر کو خط لکھتے ہوئے واقعے کی مذمت کی گئی اور اسپتال میں موجود سکیورٹی گارڈز کو نوکری سے فارغ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر