اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ مسافر وین بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی ہے اور بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری۔ریسکیو ترجمان کے مطابق مسافر بس میں 30 سے 35 مسافر سوار تھے اور ابتدائی اطلاعات کی مطابق 10 سے 12 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافر وین الٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کیا گیا ہے۔
سرگودھا سے راولپنڈی جانیوالی مسافر وین کلرکہارپر الٹ گئی، کئی مسافر زخمی



