کراچی: گھر سے آئسکریم کھانے جانیوالے 2 بچپن کے دوست واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس کے مطابق انٹر بورڈ آفس عبداللہ کالج کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، حادثے میں موٹر سائیکل سوار دونوں دوست جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 20سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کاکہناہے کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی اور ڈرائیور کو مارنا پیٹنا شروع کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو لوگوں سے چھڑایا اور اپنی مدد آپ کے تحت واٹر ٹینکر کی آگ بجھادی۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر سمیت پاپوش نگر تھانے منتقل کردیا۔متوفی زبیر کے بھائی رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بچپن کے دوست تھے اورگھر سے آئس کریم کھانے کے لیے نکلے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر