جامعہ کراچی میں ایک بار پھر واٹربورڈ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی اور84 انچ کی پائپ لائن میں سوراخ ہوگیا۔حکام جامعہ کراچی کے مطابق پانی کی لائن پھٹنے سے جامعہ کراچی قبرستان جانے والا راستہ مکمل زیرآب آگیا ہے۔دوسری جانب اس حوالے سے واٹر بورڈ کا بتانا ہے کہ جامعہ کراچی میں 36 انچ قطرکی لائن کے جوائنٹ میں لیکج ہوئی ہے، مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے جو آج دوپہرتک مکمل کرلیا جائےگا۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھی واٹربورڈ کی84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر