جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی: وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اکنامک سروے پریس کانفرنس کے بعد سوالوں کے جواب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ پر اٹھنے والے اخراجات بڑا مسئلہ نہیں، آئندہ سال کے بجٹ میں یہ اخراجات شامل ہوں گے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پاسکو کرپشن کا گڑھ تھا جسے ختم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر سالانہ 6 سے 700 ملین ڈالر خرچ کریں گے، آبادی بڑھنے کی 2.55 فیصد شرح جاری رہی تو سوچ لیں ملک کا کیا حشر ہوگا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 5 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، 43 وزارتوں اور 200 ذیلی اداروں میں مرحلہ وار رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر