2024میں چین کے ریلوے مسافروں کی تعداد 4.31 ارب سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریلوے نظام نے 2024 میں 4.31 ارب سے زائد مسافروں کو منتقل کیا جو سالانہ بنیادوں پر 11.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
ریلوے کے ذریعے مال برداری کا حجم گزشتہ سال 5.18 ارب ٹن تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2.8 فیصد اضافہ ہے۔
سرمایہ کاری کے لحاظ سے 2024 میں چین کے ریلوے کے شعبے میں 850.6 ارب یوآن (تقریباً 118.9 ارب امریکی ڈالر) کی طے شدہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری ہوئی۔ اسی مدت میں 3113 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں شروع کی گئیں جن میں سے تقریباً 79 فیصد تیز رفتار ریلوے شامل ہیں۔
جدید ریلوے نیٹ ورک کے مسلسل پھیلاؤ کے ساتھ چین کی مجموعی آپریشنل ریلوے لائنوں کی لمبائی 2024 میں ایک لاکھ 62 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی جس میں 48 ہزار کلومیٹر سے زائد تیز رفتار ریلوے لائنیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 2024 کے دوران ریلوے آمد ورفت محفوظ، مستحکم اور منظم رہی اور چین میں کوئی شدید ریلوے حادثہ پیش نہیں آیا۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر