تہران کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی تو ای تھری کو “شدید ردعمل” کا سامنا کرنا پڑے گا،ایرانی وزیر خارجہ

تہران(شِنہوا)ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کو خبردار کیا کہ اگر تہران کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا شدید ردعمل ہوگا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 3 یورپی طاقتیں، جنہیں اجتماعی طور پرای تھری کہا جاتا ہے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کے آئندہ اجلاس میں ایران مخالف ایک قرارداد پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جس میں تہران پر اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ضوابط کی عدم تعمیل کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
اگر یہ قرارداد منظور ہو جاتی ہے تو اس سے ای تھری کو “سنیپ بیک میکینزم” کو متحرک کرنے کا موقع مل جائے گا جو 2015 کے جوہری معاہدے میں شامل ایک شق ہے جس کے تحت دیگر فریقین کو ایران کی عدم تعمیل کی صورت میں تمام بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔
عراقچی نے کہا کہ بجائے اس کے کہ تہران کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں، ای تھری آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف بدنیتی پر مبنی کارروائی کر رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران پر آئی اے ای اے کے ساتھ حفاظتی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام “ناقص اور سیاسی بنیادوں پر کی گئی رپورٹنگ” کے تحت لگایا جا رہا ہے جو واضح طور پر ایک بحران پیدا کرنے کے لئے مرتب کی گئی ہے۔
عراقچی نے خبردار کیا کہ یورپ ایک اور “بڑی تزویراتی غلطی” کرنے جا رہا ہے اور ایران اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی پر “شدید ردعمل” دے گا جس کی ذمہ داری مکمل طور پر غیر ذمہ دار عناصر پر عائد ہوگی جو خود کو اہم بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
ایران اور ای تھری نے ستمبر 2024 سے اب تک تہران کے جوہری پروگرام اور پابندیوں کے خاتمے سمیت متعدد مذاکرات کئے ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں میں 3 یورپی ریاستیں ایران کو سنیپ بیک میکینزم متحرک کرنے کی دھمکی دے رہی ہیں۔
یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکہ نے اپریل سے عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کے 5 دور کئے ہیں، جو تہران کے جوہری پروگرام اور امریکی پابندیوں کے خاتمے پر مرکوز ہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر