چینی خاندانوں کی ضروریات پورا کرنے کے لیے بزرگوں کی دیکھ بھال کے مراکز میں اضافہ

شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر پان جین میں تقریباً ہر صبح 68 سالہ یانگ یونگ ہوا مقامی باربی کیو ریستوران کے مالک اپنے بیٹے کے ساتھ محلے کے ایک بزرگوں کی نگہداشت کے مرکز تک پیدل جاتے ہیں۔
اس مرکز میں یانگ دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، کھانے کھاتے ہیں اور تھراپی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
یہ چین میں بزرگوں کی دن کے وقت دیکھ بھال کا ایک تیزی سے وسیع ہوتا ہوا ماڈل ہے جو گھر وں میں دیکھ بھال اور کل وقتی نرسنگ ہومز کے درمیان فرق کے خاتمےکے لئے ایک ہائبرڈ حل ہے۔
ان مراکز کو بزرگوں کا کنڈرگارٹن کہا جاتا ہےجو ایک منظم شیڈول پیش کرتے ہیں، اس میں ناشتہ، مصروفیات، دوپہر کا کھانا، قیلولہ، دوپہر کی تھراپی، رات کا کھانا اور شام کو تازہ دم ہونا شامل ہے، یہ سب کچھ خاندانوں کے واپس آکر لے جانےسے پہلے ہوتا ہے۔
یانگ نے کہا کہ یہ گھر سے زیادہ دلچسپ ہے جو بہت سے بزرگوں کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے اور اس نئے معمول میں غیر متوقع خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ رات کے وقت فرائض سر انجام دینے والے ان کے بیٹے ڈنر میں پر یشان رہتے تھے۔ اس مرکز کے 2023 کے موسم گرما میں کام شروع کرنے کے بعد ان کے بیٹے کو فوری معاونت ملی۔
بزرگوں کی دیکھ بھال میں یہ تبدیلی ایک فوری ضرورت اور قومی پالیسی دونوں کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 2024 کے اختتام تک چین کی 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کی آبادی 31 کروڑسے تجاوز کر گئی تھی جو اس کے شہریوں کا 22 فیصد بنتی ہے۔
حکام نے اس عمل کا احساس کیا کہ بہت سے بزرگوں کے اپنی برادریوں اور خاندانوں سے گہرے تعلقات ہیں، لہذا اس حوالے سے ہمسائیگی پر مبنی حل کو فروغ دیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر