‎پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے ہز رائل ہائی نس گیلوم، گرینڈ ڈیوک آف لکسمبرگ کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں

لکسمبرگ (نیشنل ٹائمز) ‎پاکستان کے سفیر برائے بیلجیئم، یورپی یونین و لکسمبرگ، امبیسڈر رحیم حیات قریشی نے آج لکسمبرگ میں ہز رائل ہائی نس گیلوم، گرینڈ ڈیوک آف لکسمبرگ کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ یہ پروقار تقریب شاہی محل میں ایک نہایت خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستانی سفیر کو مکمل شاہی پروٹوکول دیا گیا۔

‎اس موقع پر امبیسڈر رحیم حیات قریشی نے صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات بھی ہز رائل ہائی نس گیلوم، گرینڈ ڈیوک آف لکسمبرگ کو پیش کیے۔ دونوں رہنماؤں کے پیغامات میں لکسمبرگ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

‎ملاقات میں پاکستان اور لکسمبرگ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون، باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی روابط، اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہز رائل ہائی نس گیلوم نے پاکستانی سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

‎یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم اور سنگ میل ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر